ممبئی(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) کروڑوں دلوں کی دھڑکن بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کو گوگل نے بالی ووڈ کا بدترین اداکار قرار دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل سرچ انجن میں بالی ووڈ کے بدترین اداکار کو سرچ کرنے پرسلمان خان کی پروفائل کھل کر سامنے آجاتی ہے۔ سلمان خان کے مداحو ںسمیت میڈیا حلقوں میں بھی اس بات کو لے کر کافی تشویش پائی جاتی ہے کہ آخر گوگل نے سلمان کو بدترین اداکارکیوں قرار دیا ہے۔ تاہم سلمان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ”ریس 3“ کو اس کیوجہ قرار دیا جارہاہے۔ بہت سے شائقین’ریس 3‘ دیکھنے کے بعد فلم میں سلمان خان کے کردار سے متفق نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں جب گوگل سرچ انجن پر اس طرح کا واقعہ پیش آیا ہو اگر گوگل پر لفظ فیکو سرچ کیا جائے تو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا نام سامنے آتا ہے۔
