خواجہ سعد رفیق بھی عمران خان کے نقش قدم پر


لاہور (میڈیا92نیوز ) سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی دوسری شادی کا انکشاف کے بعد پہلی بیوی نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔ خواجہ سعد رفیق نے کاغذات نامزدگی میں حرا شفیق سے اپنی دوسری شادی کو ظاہر کیا تھا ،تفصیلات کے مطابق آرٹیکل 63 , 62 کی زد میں آنے سے بچنے کیلئے سیاسی رہنماوں کو کاغذات نامزدگی میں وہ چیزیں بھی سامنے لانی پڑ رہی ہیں جو انہوں نے عرصے سے چھپائی ہوئیں تھیں ،ان میں سے ہی ایک خواجہ سعد رفیق ہیں جنہوں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تو اپنی دو بیویوں کا اعتراف بھی کر لیا۔خواجہ سعد رفیق نے کاغذات نامزدگی میں حرا شفیق نامی خاتون کو اپنی دوسری بیوی ڈکلئیر کیا۔خواجہ سعد رفیق کو دوسری بیوی کا اعتراف کرنا مہنگا پڑگیا۔ جسکے بعد غزالہ سعد نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔تاہم اسکی وجہ دوسری شادی کے باعث فطری ناراضگی ہے یا کچھ اور اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از قت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں گاڑیوں کے ڈیلر کے گھر چھاپے میں تکیوں سے کتنی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی؟

میڈیا 92 نیوزڈسک کراچی: حساس اداروں نے پی ای سی ایچ سوسائٹی میں مشترکہ آپریشن …