لاہور(میڈیا92نیوز)سکھ لیڈر مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کےلئے بھارت سے تقریباً500سکھ یاسری خصوصی ٹرین کے ذریعے کل 21جون کو لاہورپہنچیں گے۔ جہاں پرسیکرٹری بورڈ محمد طارق خان، ڈپٹی سیکرٹری عمران گوندل، سردار رمیش سنگھ اروڑا، پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار تارا سنگھ، سابق پردھان سردار بشن سنگھ، عامرحسین ہاشمی، سکیورٹی آفیسر فضل ربی اور اعلیٰ افسران ان کا استقبال کریں گے۔
