فلم ’’جراسک ورلڈ 5‘‘ نے اپنے ہی بجٹ کو پیچھے چھوڑ دیا


نیویارک (شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) معروف ڈائناسور فرنچائز سائنس فکشن فلم ’’جراسک ورلڈ: فالن کنگ ڈم‘‘ نے ابتدائی 2 ہفتوں میں دنیا بھر سے اپنی بجٹ سے دگنی کمائی کرکے نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔’جراسک ورلڈ: فالن کنگ ڈم‘ سیریز کی پانچویں فلم ہے ، جسے کچھ ممالک میں 7، متعدد ممالک میں 8، چند ممالک میں 10 اور چین میں 15 جون کو ریلیز کیا گیا۔خیال رہے کہ اس سیریز کی پہلی فلم ’’جراسک پارک‘‘ کے نام سے 1993 میں ریلیز ہوئی تھی، جس کے بعد اس کی دوسری فلم ’دی لاسٹ ورلڈ: جراسک پارک‘ 1997 میں ریلیز کی گئی۔پہلی دو فلموں کی شاندار کامیابی کے بعد سیریز کی تیسری فلم ’’جراسک پارک تھری‘‘ کے نام سے سال 2001 میں ریلیز کی گئی، سیریز کی چوتھی فلم ’’جراسک ورلڈ‘‘ 2015 میں ریلیز کی گئی۔3 سال کے وقفے کے بعد اس سیریز کی پانچویں فلم کو ریلیز کیا گیا ہے ، جس کو تاحال شمالی امریکا میں ریلیز نہیں کیا گیا، جو ہولی وڈ فلموں کی مقامی باکس آفس کہلاتی ہے ۔’’جراسک ورلڈ: فالن کنگ ڈم‘‘ کو شمالی امریکا میں 22 جون کو ریلیز کیا جائیگا، جہاں امکان ہے کہ یہ فلم ریکارڈ ساز کمائی کریگی۔

یہ بھی پڑھیں

پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار صحافی خالد دو روزہ جسمانی ریمانڈ ایف آئی اے کے حوالے

میڈیا 92 نیوزڈسک اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے نجی چینل کے گرفتار صحافی خالد …