گورو نانک اور گندھا را یونیورسٹی کاقیام اقلیتوں کے خلاف پراپیگنڈا کا خاتمہ ہے

لاہور(میڈیا پاکستا)متروکہ وقف املاک بورڈ کا 316واں اجلاس کیمپ آفس زمان پارک میں منعقد ہوا جس میں چاروں صوبوں سے بورڈ ممبران نے شرکت کی اجلاس کے بعد چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق نے میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بورڈ نے اتفاق رائے سے بابا گورو نانک دیو انٹرنیشنل یونیورسٹی اور گندھارا ہریٹیج انٹرنیشنل یونیورسٹی کے قیام کے لیے ای ٹی کمپلیکس اسلام آباد میں 50ہزار مربع فٹ سے زائد جگہ دینے کی منظوری دی ہے جس پر عملدآمد کے لیے قانون کے مطابق طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹیز کا مین کیمپس اسلام آباد جبکہ سب دوسرے صوبوں میں بنائے جائیں گے جبکہ اقلیتی طلباء و طالبات کو میرٹ کی بنیاد پر اسکالر شپ دیا جائے گا ۔انہوں نے بتایا کہ ہم پاکستا ن کی خدمت کر رہے ہیں جبکہ یونیورسٹیز کے قیام سے دنیا بھر میں اقلیتوں اور بنیاد پرستی کے خلاف جاری پراپیگنڈا کا خاتمہ ہو گا اور پاکستان اقلیت نواز ملک کے طور پر روشن ہو گا ۔انہوںنے میڈیا کو بتایاکہ یو منصوبہ کم سے کم وقت میں مکمل کر لیا جائے گا اور جلد وائس چانسلر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر مقرر کیے جائیں گے جبکہ اکتوبر میں ایم فل اور ریسرچ کلاسز کا آغاز کر دیا جائے گا ۔محمد صدیق الفاروق نے میڈا کو بتایا کہ بورڈ نے یونیورسٹیز کے قیام کے لیے سپیشل کمیٹی کے ممبران سابق وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی پروفیسر محمد اکرم ،ڈاکٹر الیگزینڈر جان ملک ،عائشہ مصدق حامد ، نسرین مہدی ،سیکرٹری بور ڈمیاں عبدالقدیر کے اقدمات کی تعریف کو اور انکو خراج تحسین پیش کیا ۔انہوںنے بتایا کہ ہائر ایجوکیشن کی طرف سے موجودہ گرانٹ 1ارب سے بڑھا دی جائے گی ۔ بورڈ کے اجلاس میں یونیوسٹی کے لوگو اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی جبکہ ترقیاتی مقاصد کے لیے بورڈ کی اراضی نیلام کرنے کے لیے بھی منظوری دی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …