اس مرتبہ پھر2عیدیں ہوں گی؟

لاہور(میڈیا92نیوز)
پاکستان کے مختلف علاقوں میں عیدالفطر منائے جانے پر تنازع کھڑا ہونے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کے بعض علاقوں سمیت قبائلی علاقہ جات میں جمعتہ المبارک 15جون کو عید منائی جاسکتی ہے جبکہ پنجاب سندھ اور بالائی علاقوں میں ہفتے کے روز عید ہونے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخواہ بلوچستان اور قبائلی علاقہ جات کے بعض علماء کرام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس مرتبہ رمضان المبارک کا چاند سعودی عرب کے ساتھ ہی دیکھا گیا تھا اور یکم رمضان پاکستان اور سعودی عرب سمیت دنیا کے طوع وعرض میں ایک ہی روز ہوئی تھی اس لیے ہم عید بھی سعودی عرب کے ساتھ منائیں گے اس حوالے سے سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کاکہنا ہے کہ آج جمعرات کے روز سعودی عرب میں چاند دکھائی دینے کا قوی امکان ہے اور عید جمعہ کے روز ہوسکتی ہے ایسی صورت میں پاکستان کے بعض علاقوں میں بھی عیدالفطر ہونے کا امکان ہے جبکہ روایت ہلال کمیٹی اپنا اجلاس منعقد کریگی اور عید ہونے یا نہ ہونے کا سرکاری اعلان بھی کیا جائے گا۔ اس بارے میں محکمہ موسمیات کا موقف ہے کہ چاند منگل کی شب آخری بار نمودار ہونے کے بعد پس پردہ چلا گیا اور یوں نئے چاند کی پیدائش 72گھنٹوں بعد یعنی جمعتہ المبارک کو ہونے کا امکان ہے جو جمعہ کوہی دکھائی دے سکتا ہے یوں عیدالفطر ہفتے کے روز ہونے کا غالب امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں گاڑیوں کے ڈیلر کے گھر چھاپے میں تکیوں سے کتنی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی؟

میڈیا 92 نیوزڈسک کراچی: حساس اداروں نے پی ای سی ایچ سوسائٹی میں مشترکہ آپریشن …