(میڈیا پاکستان) ایل ڈی اے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ان ایکشن، مصطفی ٹاؤن میں2 عمارتیں مسمار کردیں۔
ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے نے مصطفی ٹاؤن میں قبضہ شدہ پلاٹ نمبر 48 بی اور سوک سنٹر میں پلاٹ نمبر 2 کوبغیر نقشہ تعمیر کرنے پر مسمار کر دیا،آپریشن کے دوران مزاحمت سے نمٹنے کے لئے پولیس کی نفری بھی موجود رہی،آپریشن کی سربراہی اسٹیٹ افسر عقیل اکرام، شفاقت،انفورسمنٹ انسپکٹر غفور نیازی اور ملک ذوالفقار نے کی۔
