تازہ ترینلاھور نامہ

اے ٹی ایم مشینوں میں فنی خرابی کی شکایات میں اضافہ ، شہری کیش نکلوانے کے لئے ٹھوکریں کھانے پر مجبور

لاہور(میڈیا92نیوز)عید کی آمد آمد کے باعث صوبائی دارلحکومت کے بنکوں کی تمام اے ٹی ایم مشینوں میں فنی خرابی کی شکایات میں اضافہ ، شہری اے ٹی ایم مشینوں سے کیش نکلوانے کے حصول کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے ، بنک دولت پاکستان کی جانب سے تمام بنکوں کو اے ٹی ایم کی بحالی کے لئے غیر معمولی کردارادا کرنے کی ہدایات جاری کرنے باوجود بھی عمل درامدنہ ہو سکا ، جبکہ اے ٹی ایم مشینوں پر ہیلپ لائن پر کال کرنے والے فون بھی ناکارہ ہوگئے ، شہریوں کی بنکوں کے اعلیٰ افسران سے نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں عید کی خریداری کرنے والوں شہریوں نے لاہور کے بنکوں میں قائم کی جانے والی اے ٹی ایم مشینوں سے روپیوں کے حصول کے لئے شہریوں کی اک بڑی تعداد نکل آئی مگر اسٹیٹ بنک اف پاکستان کی جانب سے تمام بنکوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اے ٹی ایم مشینوں کو فنی خرابی دور سے رکھا جائے مگر اس کے باوجود بھی فنی خرابی کی وجہ سے بنکوں کی اے ٹی ایم مشینوں کے باہر شہریوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ اے ٹی ایم مشین پر سسٹم لنک ڈاؤن لکھا ہوا آ رہا تھا اور کسی بنک کی اے ٹی ایم مشین پر ہم معذرت خواہ ہیں کہ آپ کو سہولت میسر نہیں ہے اس کے بیشتر بنکوں میں یہ بھی لکھا ہوا آ رہا ہے کہ ہم آپ سے معذرت خواہ ہیں اے ٹی ایم مشین پر مطلوبہ کیش دستیاب نہیں ہے ۔ ان تمام معاملات کے حوالے سے شہریوں کو شدید مشکلات درکار ہیں جبکہ پرائیویٹ اور کمرشل بنکوں کی جانب سے اپنے اپنے نمائندے کو اے ٹی ایم مشینوں میں کیش کی فراہمی کو یقنی بنانے کے لئے تعینات کیا گیا ہے مگر ہیلپ لائن کی سہولت موجود نہ ہونے کی وجہ سے کسی افسر کو کیش کی کمی کی وجہ سے رابطہ نہیں ہو رہاہے ایسی صورتحال کے پیش نظر شہریوں نے بنکوں کے اعلیٰ افسران سے اس سلسلے میں نوٹس لینے کے لئے کہا گیا ہے جس کی بنیادی وجہ ہے کہ عید الفطر کی تعطیلات کے حوالے سے کم و بیش عمومی طور پر جمعہ سے لے کے کر اگلی پیر تک کی تعطیلات ہوئیں ہیں جس کی وجہ سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے متعلقہ بنک سے اے ٹی ایم مشین سے کیش نکلوانے کیلئے کوئی شہری جاتا ہے تو اس کو وہاں مایوسی ہوتی ہے اس کے ساتھ ساتھ شہری رقم کے حصول کو یقینی بنانے کے لئے کسی دوسرے کا بنک کا رخ کرتا ہے مگر وہاں پربھی اس کو مایوسی ہوتی ہے لاہور شہر میں عوام کو جاری مشکلات پر حکومتی بنکو ں نے بھی خاموشی اختیار کی ہوئی ہے جبکہ اسٹیٹ بنک آف پاکستان اور نیشنل بنک آف پاکستان نے اس ضمن میں سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ کمرشل بنکوں اور تمام بنکوں میں قائم کی گئی اے ٹی ایم مشینوں کو 24 گھنٹوں کے لئے عوام کے لئے کھلا رکھا جائے اور اگر کوئی بنک بھی اس کے قاصر رہا تو اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی جبکہ وزارت خزانہ اور بنک دولت پاکستان کی جانب سے کسی بھی کمرشل اور پرائیویٹ بنک کو کو ئی ہدایات جاری نہیں کی گئی اور نہ ہی اس ضمن میں کوئی نوٹس لیا گیا ہے ۔

Back to top button