(میڈیا پاکستان) شیراکوٹ میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک، پولیس نے اسلحہ اور موٹر سائیکل قبضےمیں لیکر لاش میو ہسپتال منتقل کر دی۔
ذرائع کے مطابق اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکلوا کر جانے والے نوجوان ساجد اور ناظم سے ڈاکوؤں نےنقدی چھیننے کی کوشش کی،مزاحمت پرایک ڈاکو نے فائرنگ کر دی، گولی دوسرے ڈاکو کے سر میں جا لگی جس سےوہ موقع پردم توڑ گیا،فائرنگ کرنے والا ڈاکو موقع سے فرار ہوگیا۔
