97 سالہ بوڑھی خاتون کا عمران خان کو چیلنج

(میڈیا92نیوز)
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 35 بنوں سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کی خواہش مند 97 سالہ معمر خاتون مقابلے سے محروم ہوگئیں اور فیس کے پیسے کم ہونے پر ان کے کاغذات نامزدگی جمع نہ ہوسکے۔

ضلع بنوں کے علاقے ممباتی بارکزئی سے تعلق رکھنے والی 97 سالہ معمر خاتون حضرت بی بی حلقہ این اے 35 سے عمران خان کے خلاف الیکشن لڑنا چاہتی تھیں لیکن کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے درکار فیس میں کچھ پیسے کم پڑنے سے ان کے کاغذات جمع نہ ہوئے۔

اس حوالے سے حضرت بی بی کا کہنا تھا کہ غریب طبقے کیلئے الیکشن لڑنا بہت مشکل کردیا گیا ہے۔ حضرت بی بی اس سے پہلے بھی 5 مرتبہ الیکشن میں حصہ لے چکی ہیں لیکن انہیں کبھی کامیابی نہیں ملی۔

واضح رہے کہ عمران خان نے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے کراچی، لاہور، اسلام آباد، میانوالی اور بنوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ لاہور سے عمران خان کا مقابلہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کریں گے جب کہ کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست پر ان کا مقابلہ پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا سے ہوگا۔

بنوں سے عمران خان کے مقابلے پر حضرت بی بی میدان میں آئی تھیں، لیکن ان کے کاغذات نامزدگی جمع نہ ہوسکے۔

این اے 35 سے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اکرم خان درانی بھی عمران خان کے مدمقابل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں گاڑیوں کے ڈیلر کے گھر چھاپے میں تکیوں سے کتنی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی؟

میڈیا 92 نیوزڈسک کراچی: حساس اداروں نے پی ای سی ایچ سوسائٹی میں مشترکہ آپریشن …