فٹبال کا جنون عروج پر ، روس میں عید کا سماں


ماسکو(سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) فیفا ورلڈ کپ کل سے روس میں شروع ہورہا ہے، سینکڑوں فنکار فن کا مظاہرہ کرینگے، ٹیموں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ 41 مقامات سے پروازوں کی آمدورفت بھی معطل رہیگی۔میزبان شہروں کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا ‘شہروں کے گرد 100 کلومیڑ کی حدود میں ڈرون کیمروں کا استعمال ممنوع ہوگا، آرمی سٹیڈیمز کے اطراف میں جیمرز بھی نصب کریگی، پولیس آفیسرزسٹیڈیمز میں تعینات کیے جائینگے۔ ہزاروں شائقین روس کا رخ کرینگے۔ افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ صدر پیوٹن کو فیفا فین کارڈ جاری کردیا گیا۔ سیاحوں کے لئے خصوصی میٹرو ٹرینیں چلا دی گئیں۔ٹکٹ کے حصول کے لئے مقامی شائقین کی لمبی لائنیں لگی ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں گاڑیوں کے ڈیلر کے گھر چھاپے میں تکیوں سے کتنی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی؟

میڈیا 92 نیوزڈسک کراچی: حساس اداروں نے پی ای سی ایچ سوسائٹی میں مشترکہ آپریشن …