دیپکا پیڈکون کو کیوں فلم سے نکال دیا؟ جانیئے

(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز)
اس مشہور اداکارہ کا شمار سب سے مہنگی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے فلمی کیریئر میں اب تک کئی مختلف کردار کئے ہیں جس کے باعث وہ فلمی دنیا میں ہدایت کاروں کی پہلی پسند ہیں۔

انہوں نے مشہور ہونے کے بعد معاوضے میں اضافہ کردیا تھا جس کے بعد سے اب ان کے پاس صرف ایک ہی فلم ہے اور ان کی معاوضہ بڑھانے کی ضد نے ان سے متعدد فلمیں چھین لی ہیں۔

جی تو یہ یہ بھارتی اداکارہ دیپکا پیڈکون ہیں جنہوں نے معاوضے میں اضافہ کا مطالبہ کیا تھا۔

ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے فلم پدماوت میں اداکارہ کو رنویر سنگھ اور شاہد کپور سے زیادہ معاوضہ دیا تھا۔فلم ‘پدماوتی کیلئے دپیکا نے زیادہ معاوضہ لے کر رنویر اور شاہد کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون کو کئی بڑے پروڈکشن ہاؤسز نے فلموں میں کام کرنے کی پیش کش کی ہے لیکن اداکارہ کی جانب سے معاوضے میں اضافے کے باعث سب نے ہاتھ پیچھے اٹھا لئے ہیں۔

ہدایت کار کرن جوہر کے دھرما پروڈکشن نے بھی اداکارہ کو بھاری معاوضے دینے سے انکار کردیا ہے جب کہ فلم نگری کے کئی فلمساز دپیکا کے معاوضہ بڑھانے پر ناخوش ہیں اور اس کی ذمہ داری سنجے لیلا بھنسالی پر ڈال دی ہے۔

دپیکا پڈوکون اس وقت صرف عرفان خان کے مدمقابل فلم ’سپنا دیدی‘ سائن کی ہے لیکن اس کی شوٹنگ بھی عرفان کی بیماری کے باعث ملتوی کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں گاڑیوں کے ڈیلر کے گھر چھاپے میں تکیوں سے کتنی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی؟

میڈیا 92 نیوزڈسک کراچی: حساس اداروں نے پی ای سی ایچ سوسائٹی میں مشترکہ آپریشن …