میڈرڈ(میڈیا92نیوز)سپین میں ہزاروں افراد نے آزاد ریفرنڈم کا مطالبہ کرتے ہوئے انوکھا انداز اپنایا اور سینکڑوں کلو میٹر تک پھیلی ’ہیومن چین‘ بنا ڈالی ۔اسپین کے شہر سین سبیسٹیئن سے شروع ہونے والی یہ انسانی زنجیرکئی شہروں سے گزرتے ہوئے شہرVitoria-Gasteiz میں Basque پارلیمنٹ کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔202کلو میٹر یعنی 126میل تک پھیلی اس انسانی زنجیر میں ایک لاکھ 75ہزار لوگ ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے ہوئے تھے اور یکجہتی کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے آزاد ووٹ اور آزاد ریفرنڈم کا مطالبہ کرتے دکھائی دیے ۔
