(سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز)
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سنٹرک کنٹریکٹ کے کھلاڑیوں میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےاس کے ساتھ ساتھ معاوضہ بھی بڑھایا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ میں شیڈول کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کیلئے مخصوص کھلاڑیوں کو ہی کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔آنےوالے سال میں کھلاڑیوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کھلاڑیوں کی تعداد اب22 ہوگی۔
گذشتہ سال پینتیس کھلاڑیوں کو تیس جون دوہزار اٹھارہ تک سنٹرل کنٹریکٹ جاری کیے گئے تھے۔
رواں سال بورڈ نے ورلڈ کپ 2019 کیلئے مخصوص کھلاڑیوں کو ہی سنٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد محدود کرنے کی وجہ انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی لیگز سے دور رکھنا ہے کیونکہ پی سی بی نے سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی دو سے زائد لیگز میں شرکت پر پابندی عائد کررکھی ہے۔
آئندہ سال کیلئے مخصوص کردہ سنٹرل کنٹریکٹ میں عمر امین، بلال آصف، آصف ذاکر، سمیع اسلم، شان مسعود، سہیل خان، عامر یامین اور محمد حسان کو کنٹریکٹ نہ ملنے کا امکان ہے۔