سلمان خان کے قتل کی سازش ہوئی ناکام

ہریانہ(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز)بھارتی ریاست ہریانہ کی پولیس نے بالی وڈ دبنگ ہیرو سلمان خان کو قتل کرنے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ،پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ سنپت نہرا کا راجستھان کے بشنوئی قبیلے کے بااثر اور جرائم پیشہ شخص لارینس بشنوئی کے گینگ سے تعلق ہے ۔پولیس کے مطابق ممکنہ طور پر سنپت نہرا اداکار کو لارینس بشنوئی کے کہنے پر قتل کرنا چاہتے تھے کیوں کہ لارینس سلمان خان کو جنوری میں قتل کرنے کی دھمکی دے چکا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ حیدرآباد سے گرفتار کئے گئے سنپت نہرا نے انکشاف کیاکہ اسں نے 2 ماہ تک سلمان خان کے گھر کی ریکی کرنے سمیت ان کے آنے جانے اور گھر کی سکیورٹی سے متعلق بھی معلومات حاصل کرلی تھی۔پولیس کے مطابق ملزم نے سلمان خان کو عین اس وقت قتل کرنے کا منصوبہ بھی بنا رکھا تھا جب اداکار جیل سے رہائی کے بعد ممبئی میں اپنے گھر کی بالکونی سے مداحوں کو ہاتھ ہلا کر جواب دے رہے تھے ، تاہم ملزم اپنے منصوبے میں ناکام رہے ۔

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ: اے این ایف کی بڑی کارروائی، سوا 2 ٹن منشیات پکڑ لی، 4 اسمگلرز گرفتار

میڈیا 92 نیوزڈسک اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) انٹیلی جنس نے کوئٹہ میں …