نئی فلم نیا کردار! شاہ رخ خان کو کردار میں ڈھالنے کے لیے پروڈیوسرز نے 70 کروڑ روپے خرچ کر ڈالے. !؟

ویب ڈیسک(میڈیا 92 نیوز) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو ان کی نئی فلم ’’زیرو‘‘میں بونا (پستہ قد) آدمی دکھانے کے لیے 70 کروڑ روپے سے زائد کی رقم خرچ ہوئی ہے۔بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان ان دنوں اپنی فلم’’زیرو‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو حتمی مراحل میں ہے جبکہ فلم میں وہ پہلی بار ایک بونے (پستہ قد)آدمی کا کردار نبھا رہے ہیں۔ میڈیا 92 نیوز کے مطابق یہ فلم شاہ رخ کا ڈریم پروجیکٹ ہے اور اس کے لیے وہ کافی عرصے سے منصوبہ بندی کررہے تھے، یہی وجہ ہے کہ فلم میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے وہ کوئی بھی قیمت دینے کو تیار ہیں، فلم کی زیادہ ترشوٹنگ بیرون ممالک میں ہوئی ہے اور اسی سلسلے میں کنگ خان اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ 27 اپریل سے امریکا میں موجود ہیں تاہم درمیان میں وہ بھارت بھی آتے رہے ہیں۔شاہ رخ خان کو فلم میں بونا دکھانے کے لیے ان کی پروڈکشن کمپنی ’ ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ‘ وی ایف ایکس یعنی ویڑول ایفیکٹس پربھاری رقم خرچ کررہی ہے اور کنگ خان کو حقیقی بونا دکھانے کے لئے اسپیشل ایفیکٹس پر اب تک 70 کروڑ سے زائد کی رقم خرچ کی جاچکی ہے جب کہ اسپیشل ایفیکٹس پر400 سپروائزر کام کررہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شاہ رخ خان کی فلم’’زیرو‘‘، ’’باہو بلی‘‘کے بعد ویڑول ایفیکٹس پر بھاری رقم خرچ کرنے والی دوسری فلم بن گئی ہے۔ ’’باہوبلی‘‘کے ویڑول ایفیکٹس پر 85 کروڑ روپے کی رقم خرچ ہوئی تھی۔شاہ رخ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں فلم میں شامل ہونے والے ویڑول ایفیکٹس کے بارے میں کہا تھا یہ ویڑول ایفیکٹس کے معاملے نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں ایڈوانس فلم ہے ، اس فلم کے لیے ویڑول ایفیکٹس دو سال پہلے ڈیزائن کیے گئے تھے۔واضح رہے کہ فلم’’زیرو‘‘میں اداکارہ انوشکا شرما اور کترینہ کیف شاہ رخ خان کے ساتھ رومانس کرتی نظر آئیں گی فلم 21 دسمبر 2018 کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں گاڑیوں کے ڈیلر کے گھر چھاپے میں تکیوں سے کتنی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی؟

میڈیا 92 نیوزڈسک کراچی: حساس اداروں نے پی ای سی ایچ سوسائٹی میں مشترکہ آپریشن …