حمزہ شہباز نجی دورے کے غرض سے بیرون ملک روانہ

لاہور:میڈیا پاکستان) مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نجی دورے پر بیرون ملک روانہ ہو گئے ہیں۔ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز میری والدہ کی جگہ ہیں اور ان کا الیکشن اپنا الیکشن سمجھ کر لڑ رہا ہوں۔ باہر رہ کر بھی روزانہ کی بنیاد پر این اے 120 کی الیکشن مہم کی نگرانی کروں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وارڈ لیول تک جو ذمہ داریاں دی گئیں ان کی نگرانی کیلئے ٹیمیں بنا دی ہیں۔ پارٹی کارکن الیکشن جیتنے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔
یاد رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونیوالی این اے 120 لاہور کی سیٹ پر پولنگ 17 ستمبر کو ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …