ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید نے گرانفروشوں کے خلاف شہر بھر میں‌بھر پور کریک ڈائون،44 دکانداروں کے چالان،43,500روپے کے جرمانے،29 افراد کے خلاف مقدمات

:ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پرپرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈائون کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے579مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر44دکانداروں کے چالان کیے جبکہ43,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،29افراد کے خلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور 30فراد کو گرفتار کروایا گیا۔10افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈ پٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …