جاوید شیخ کا بھارتی فلمسازوں کو کرارا جواب


لاہور(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز)پاکستان کے معروف اداکار جاوید شیخ صرف یہاں ہی نہیں بلکہ اپنی شاندار اداکاری کے باعث بھارت میں بھی اتنے ہی مقبول ہیں۔مقامی سینما کی کئی فلموں میں جلوہ گر ہونے کے ساتھ ساتھ اداکار نے بولی وڈ کی فلموں میں بھی کام کرکے شائقین کو محظوظ کیاتاہم 2016 سے بھارت میں پاکستانی اداکاروں پر لگی پابندی کے بعد جاوید شیخ بھی کسی اور بولی وڈ فلم میں نظر نہیں آئے ۔جاوید شیخ کا اس بارے میں کہنا تھا کہ مجھے اس بات کا افسوس تو نہیں لیکن ایسا ہونا نہیں چاہیے تھا، یہ جھگڑا سیاسی تھا لیکن بولی وڈ سے تعلق رکھنے والے چند افراد نے اس کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کیا، انہوں نے مطالبہ کرنا شروع کیا کہ پاکستانی اداکار بھارت سے چلیں جائیں،انہوں نے مزید کہا کہ ایسا اس لیے ہوا کہ یہ لوگ ہم سے ڈرنے لگے تھے ، بہت سے اچھے پاکستانی اداکار اس موقع پر بھارت میں تھے جب انہیں بہترین آفرز موصول ہونا شروع ہوئیں،جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ میں 5 سال کے لیے بھارت منتقل ہوگیا تھا، جب مجھے وہاں بہت سارے کام کی آفر ہوئی، اتفاقاً میں اس وقت بولی وڈ میں موجود نہیں تھا جب اس تنازع کی شروعات ہوئی، اگر میں وہاں ہوتا تو ان سے یہ سوال ضرور کرتا کہ وہ مجھے واپس جانے کا کیوں کہہ رہے ہیں؟ میں ویزا لے کر وہاں موجود رہا اور میں نے کام کیلئے کسی کے آگے بھیک نہیں مانگی بلکہ بولی وڈ کے کئی نامور فلم سازوں نے خود مجھے کام کی آفرز دی ہیں،بالی ووڈمیں اپنے کام پر جاوید شیخ نے مزید بتایا کہ مجھے ہمیشہ خود سے آفرز موصول ہوئیں، میں کراچی میں موجود تھا جب میرے پاس فون آیا کہ بھارتی ہدایت کار امتیاز علی مجھے اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کے خواہش مند ہیں، اس کے بعد مجھے 2015 کی فلم ’’تماشا‘‘ کاسکرپٹ سنایا گیا، جس میں، میں نے رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کے ساتھ کام کیا،اس فلم کا حوالہ دیتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ امتیاز علی کسی بھی دوسرے بولی وڈ اداکار کو اس فلم میں کاسٹ کرسکتے تھے لیکن انہوں نے مجھے کام کی آفر دی، وہ چاہتے تھے کہ میں اس فلم میں کام کروں، تب ہی انہوں نے اتنی محنت بھی کی، خوش قسمتی سے مجھے کبھی خود سے بھارت یا پاکستان میں کام مانگنے کی ضرورت نہیں پڑی۔

یہ بھی پڑھیں

روشن ڈیجیٹل کھاتوں کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کر گئی

میڈیا 92 نیوزڈسک کراچی: اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل کھاتوں کی تعداد 6 لاکھ …