زکریا ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی، جانیئے


ملتان(میڈیا92نیوز) ملتان سے کراچی جانے والی زکریا ایکسپریس لیاقت پور کے قریب خوفناک حادثہ سے بال بال بچ گئی ، واقعہ کے مطابق زکریا ایکسپریس جب لیاقت پور سیکشن کے قریب پہنچی تو اسسٹنٹ سٹیشن ماسٹرنے غلطی سے اسے لوپ لائن پر لے لیا جہاں پہلے سے تھرمل اسٹیشن سے کراچی جانے والی مال گاڑی کھڑی تھی ، جسے دیکھ زکریاایکسپریس کے ڈرائیور نے ہنگامی بریک لگاکر روک لی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کی حاضر دماغی نے زکریا ایکسپریس کو ایک بڑے حادثے سے بچالیا تاہم اس مجرمانہ غفلت پر اے ایس ایم کیخلاف کارروائی متوقع ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار صحافی خالد دو روزہ جسمانی ریمانڈ ایف آئی اے کے حوالے

میڈیا 92 نیوزڈسک اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے نجی چینل کے گرفتار صحافی خالد …