عیدالفطر پر چھٹیاں 4 یا 5؟ نوٹیفیکیشن سوشل میڈیا پر وائرل…

اسلام آباد(میڈیا 92 نیوز) وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے عیدالفطر کی چھٹیوں کے لیے جاری کیے گئے مبینہ نوٹی فکیشن میں چھٹیوں کی تاریخ 15 جون 2018 تا 18 جون 2018 لکھی گئی ہے۔ ساتھ ہی جمعہ، ہفتہ، اتوار، پیر اور منگل کو بھی تعطیلات کے دنوں میں گنا گیا ہے۔

تاحال یہ بات واضح نہیں ہو سکی ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس اور موبائل ایپلیکیشن پر وائرل ہونے والا نوٹیفیکیشن اصل ہے یا نہیں۔

وفاقی وزات داخلہ سے منسوب کیے گئے نوٹی فکیشن نے یہ ابہام بھی پیدا کر دیا ہے کہ چھٹیاں درج کردہ تاریخوں کے حساب سے ہوں گی یا دنوں کی مناسب سے دی جائیں گی۔

میڈیا 92 نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے 14 جون کو شوال کا چاند نظر کے امکانات ظاہر کیے ہیں جس کے بعد 15 جون کو یکم شوال یعنی عیدالفطر 2018 کا تہوار منایا جائے گا۔

دوسال قبل بھی وزات داخلہ کی جانب سے اسی قسم کا مبہم نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا۔ نوٹی فکیشن میں دو چھٹیوں کا لکھ کر تفصیل میں چار چھٹیاں بتائی گئی تھیں۔ دو سال قبل جاری کیے گئے نوٹی فکیشن سے بھی ملازمین میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

روشن ڈیجیٹل کھاتوں کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کر گئی

میڈیا 92 نیوزڈسک کراچی: اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل کھاتوں کی تعداد 6 لاکھ …