ممبئی (شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) جیکولین فرنینڈس نے کہا ہے کہ سلمان خان میرے لئے مثبت محرک جذبہ ہیں۔ جیکولین نے کہا ہے کہ میں جب بھارت آئی تھی تو اس وقت سے میں اور اداکار سلمان خان ایک دوسرے کو بہت اچھی طرح سے جانتے تھے وہ میرے سب سے بڑے حامیوں میں سے ایک ہیں۔سلمان اور میں اس وقت سے دوست ہیں جب میں یہ بھی نہیں جانتی تھی کہ مجھے فلم سائن کرنی چاہیئے یا نہیں اور پھر فلم ’’کک‘‘ کا حصہ بننے کے بعد میرے لئے چیزوں میں تبدیلی آئی۔ انہوں نے کہا کہ سلمان میرے لئے ایک فیملی کی طرح ہیں، جیکولین فرنینڈس اور سلمان خان کی فلم ’’ریس 3‘‘15جون کو ریلیز کی جائے گی۔
