لاہور میڈیا پاکستان)چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصور علی شاہ نے ملاقات کی اور وکلا کے احتجاج اور ہنگامہ آرائی سے متعلق آگاہ کیا، تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کیلئے موجود ہیں،اس موقع پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے ان سے ملاقات کی اور انہیں وکلاءکے احتجاج کے بارے میں آگاہ کیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے بتایا کہ صدر ملتان ہائیکورٹ بار شیر زمان نے ملتان بنچ کے ججز سے بدتمیزی کی تھی جس پر لاہور ہائیکورٹ نے صدر ملتان ہائیکورٹ بار کی گرفتاری کا حکم دیا تو وکلاءسراپا احتجاج ہو گئے اور عدالت پر حملہ کر دیا اور پتھراﺅ کیا، منصور علی شاہ نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا۔
