ملازمہ پر تشدد، ایڈیشنل ڈی سی ، والدہ، ساس کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/میڈیا92نیوز) وویمن پولیس اسلام آباد نے گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے کے الزام میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ساہیوال کنول بھٹو، ان کی والدہ اور ساس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تھانہ وومن پولیس کو طیبہ شوکت نے بتایا کہ وہ بنی گالہ میں کنول بھٹو کے گھر تین ماہ سے کام کررہی تھیں، کنول بھٹو کی ساڑھے چارسالہ بیٹی ہانیہ بھٹو کو نہلارہی تھی کہ بچی کے کان میں ٹاپس کی وجہ سے درد تھا جس کے باعث بچی رو رہی تھی، کنو ل بھٹو نے بیٹی کے رونے پر مدعیہ کو تشدد کا نشانہ بنایا،30مئی کو بچی کیلئے دودھ گرم کررہی تھی جس میں تھوڑی دیر ہوئی تو کنول بھٹو نے مارنا شروع کردیا، کنول بھٹو کی ماں اور ساس تینوں نے مل کرتشدد کیا اور گالیاں دیں، کانٹے سے جسم پر گہرے نشان لگادئیے اور کپڑے بھی پھاڑ دئیے،4گھنٹے تک حبس بجا میں رکھا جان بچا کر وہاں سے بھاگی، 3ماہ سے کنول بھٹو نے تنخواہ بھی نہیں دی پولیس نے تینوں خواتین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کو 2 ماہ میں بیرونی قرض اور فنڈنگ کی مد کتنی رقم ملی؟ وزارت اقتصادی امور کی رپورٹ جاری

میڈیا 92 نیوزڈسک اسلام آباد: وزارت اقتصادی امور نے رواں مالی سال کے پہلے 2 …