اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /میڈیا92نیوز) نیب نے سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال اور اپنے پسندیدہ آفیسرز کو کئی مہنگے اور قیمتی پلاٹس جن کی مالیت1000کھرب روپے تک ہے ، ان کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے حوالے سے نئے ثبوت جمع کرلیے ہیں۔ ثبوتوں میں کھربوں روپے مالیت کی 10اہم پراپرٹیز کی ایک فہرست شامل ہے جو مشرف اور ان کے خاندان کے افراد کے نام پر تھی۔ یہ تازہ ثبوت ایک ریٹائر ڈ آرمی آفیسر کرنل ایڈووکیٹ انعا م رحیم قومی احتساب بیورو راولپنڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو آرڈینیشن میں جمع کرائے۔ نیب کے ایک اہلکار نے میڈیا کو تصدیق کی کہ بیوروسابق فوجی حکمران کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے حوالے سے ایک انکوائری میں ثبوتوں کا جائزہ لے رہا ہے۔ تاہم نیب نے تاحال سابق ڈکٹیٹر کے خلاف طلبی کا نوٹس جاری کرنا ہے۔
