یاسر شاہ اور شاداب خان سیریز میں ساتھ ساتھ

لیڈز: (سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی خواہش ہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں پاکستان دو لیگ اسپنرز یاسر شاہ اور شاداب خان کے ساتھ میدان میں اترے ۔ شاداب خان کو مسلسل تین ٹیسٹ نصف سنچریوں کے بعد بولنگ آل رائونڈر کے ساتھ ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ منگل کو انٹر ویو میں مکی آرتھر نے کہا کہ فہیم اور شاداب کی موجودگی میں پاکستانی بیٹنگ کو اضافی سہارا ملا ہے۔ انگلینڈ کا دورہ دونوں کے لئے بہت اہم تھا۔ اب ٹیل انڈرز بھی رنزبنا سکتے ہیں پاکستان ان دونوں کی موجودگی میں چھ بیٹسمین (بشمول سرفراز) کھیلنے کا چانس لے سکتا ہے۔ دونوں تیزی سے سیکھ رہے ہیں۔ دونوں نے انڈر پریشر بیٹنگ کرکے سب کو اپنی صلاحیتوں سے حیران کردیا ہے۔ دونوں کی شراکت نے ہمیں لارڈز ٹیسٹ جتوایا۔ ہم شاداب کو وہ رول دینا چاہتے ہیں جو انگلش ٹیم میں بین اسٹوکس کے پاس ہے۔ ہمارا خیال ہے کہ اسپن وکٹوں پر یاسر شاہ اور شاداب خان کھیلیں۔ تیسرے اسپنر کا

کردار حارث سہیل نبھائیں۔ جبکہ پاکستانی ٹیم میں تین فاسٹ بولر بھی شامل کئے جاسکتے ہیں۔ شاداب ہمارے خیال میں بولنگ آل رائونڈر ہے۔ اس سے توقعات زیادہ ہیں۔ انگلینڈ میں اس نے اچھی بولنگ کی ہر ٹور میچ کے بعد شاداب امپروو بولر بن رہا ہے۔ شاداب کو اپنی بولنگ اسپیڈ تبدیل کرنا ہوگا۔ مکی آرتھر نے اعتراف کیا کہ ماضی میں کچھ نوجوان پاکستانی کھلاڑیوں کے کیریئرز آن اینڈ آف دی فیلڈ تنازعات کی وجہ سے ختم ہوچکے ہیں لیکن میں نے شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی اور دیگر نوجوانوں کو بہت اچھا کھلاڑی پایا ہے۔ ڈریسنگ روم کا ماحول شاندار ہے سب ایک دوسرے کے دوست ہیں۔ ڈریسنگ روم کے علاوہ ایک دوسرے کی عزت اور قدر کرتے ہیں۔ میں حیران ہوں گا اگر کسی کھلاڑی کا کیریئر کسی ناخوشگوار تنازع سے ڈی ریل ہوتا ہے۔ مجھے اس کے آثار نہ ہونے کے برابر لگتے ہیں۔ تاہم حسن علی کومانیٹر کرنے کی ضرورت ہے ابھی تک سب بہت اچھے انداز میں اپنے کیریئرز کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ: اے این ایف کی بڑی کارروائی، سوا 2 ٹن منشیات پکڑ لی، 4 اسمگلرز گرفتار

میڈیا 92 نیوزڈسک اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) انٹیلی جنس نے کوئٹہ میں …