پاکستان کی حرمت کی خاطر لیڈر سے لاتعلقی کا قدم اٹھایا،خالد مقبول

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ نے پاکستان کی حرمت کی خاطر لیڈر سے لاتعلقی کا قدم اٹھایا،کسی سیاسی جماعت نے پاکستان کی حرمت کی خاطر اپنے لیڈر سے لاتعلقی نہیں کی ،ایسی آوازیں ایوان میں لگتی رہی ہیں دوسروں کو بھی ہمت کرنی چاہیے ۔
خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور رکن صوبائی اسمبلی نثار کھوڑو سے سندھ اسمبلی میں ملاقات کی اور منگل کو ہونے والی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ میرا نہیں خیال ہمیں کسی کویہ پیغام دینےکی ضرورت ہےکہ ہم استحکام پاکستان کیساتھ ہیں ۔
یہ خبر بھی پڑھیے: پاک سرزمین پارٹی نے دعوت قبول کرلی
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں تمام سیاسی جماعتیں قومی ایجنڈے پرساتھ ہوں،اےپی سی میں کرپشن کی روک تھام کے لئےاقدامات ہوں گے،ایم کیوایم پاکستان ملک کی سالمیت پرکوئی سمجھوتا یا مصلحت نہیں کرے گی ،کرپشن زدہ جمہوریت کا ساتھ نہیں دینا چاہیے۔
ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ کل کی اے پی سی جمہوریت کے لیے ایک اہم قدم ہے ، ملک کی تمام چھوٹی بڑی جماعتوں کو دعوت دی ہے، تمام جماعتیں اپنی ذمےداری سمجھتےہوئےکانفرنس میں آئیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما کھوڑو نے کہا کہ ہم جمہوریت کے ساتھ تھے،ہیں اوررہیں گے، اے پی سی میں شرکت کی دعوت ملی ہے، ابھی کانفرنس میں24 گھنٹےہیں، پارٹی سےمشاورت کےبعد شرکت سےمتعلق جواب دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …