پاکستانی فٹبال نے خلا میں بھی دھوم مچا دی

ماسکو: پاکستان میں تیار کی گئی فٹبال خلا میں پہنچ گئی روسی خلانورد نے فٹبال میگا ایونٹس کی ٹی شرٹس پہن کر خلا میں جس فٹبال کو ککس لگائیں وہ پاکستان میں تیار کی گئی ہے۔


فیفا ورلڈ کپ2018 بہت جلد شروع ہورہا ہے یہ بات تمام لوگ جانتے ہیں کہ پاکستان بہترین کوالٹی اور اعلیٰ معیار کے فٹبالز بنانے میں کمال رکھتا ہے جب کہ اس سال ہونے والے فیفا مقابلوں میں پاکستان کی بنائی ہوئی فٹبالز بھی استعمال ہوں گی اور پاکستانی فٹبالز کے چرچے ابھی سے شروع ہوگئے ہیں۔

روسی اسپیس ایجنسی روس کوسموس کی جانب سے حال ہی میں ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں روسی خلانورد اولیگ آرٹیمیویوف اور اینٹن شکاپلورف خلا میں فٹبال کھیلتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ جس فٹبال سے کھیل رہے ہیں وہ پاکستانی شہر سیالکوٹ میں تیار ہوئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ خلانورد اسپیس میں زیرو گریویٹی میں کھیل رہے ہیں اور ککس مار رہےہیں، تاہم کشش ثقل نہ ہونے کے باعث فٹبال ہوا میں گھومتی رہی۔
حکومت پاکستان نے روسی خلانورد کی خلا میں پاکستانی فٹبال سے کھیل کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی ہے اور بتایا ہے کہ ورلڈ کپ 2018 میں استعمال ہونے والی فٹبال پاکستان میں تیار کی گئی ہے اور اب سفر کرتے ہوئے خلا میں پہنچ چکی ہے۔ فیفا ورلڈ کپ 2018 میں استعمال ہونے والی دی ایڈی ڈاس ٹیل اسٹار 18 فٹبال پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں تیار ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا آغاز 14 جون سے ماسکو میں ہوناہے، میزبان روس کی تیاریاں عروج پر ہیں، انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کی خدمات حاصل کرتے ہوئے ایونٹ کی مقبولیت میں اضافے کے لیے منفرد طریقہ اختیار کیاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ: اے این ایف کی بڑی کارروائی، سوا 2 ٹن منشیات پکڑ لی، 4 اسمگلرز گرفتار

میڈیا 92 نیوزڈسک اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) انٹیلی جنس نے کوئٹہ میں …