لاہور(میڈیا92نیوز)مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اجلاس ۔ لاہور ڈویژن کے عہدیداروں کی شرکت ،عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔الیکشن 2018 مسلم لیگ ق کی لاہور میں اہم بیٹھک ۔اجلاس میں میاں منیر، رانا اسد ایڈووکیٹ، سلیم ملک، اور سہیل سرفراز چیمہ سمیت دیگر رہنماؤں کی شرکت ۔مسلم لیگ ق کی انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ ٹریکٹر پاکستان کی خوشحالی کا نشان ہے اور کسان کی ترقی پاکستان مسلم لیگ سے منسلک ہے۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ اپنے دور اقتدار میں عملی طور پر کام کر دکھایا ۔10 سال حکومت کرنے والے اب بھی دعوے کر رہے ہیں موقع ملا تو کام کریں گے ۔ شہباز شریف نے 56 کمپنیوں سمیت میٹرو اور اورنج لائن ٹرین جیسے منصوبوں کی وجہ سے پنجاب کو 2 ہزار ارب کا مقروض کر دیا۔چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ہم نے سو ارب کا سرپلس صوبہ چھوڑا تھااور ہمارے دور میں لوڈشیڈنگ ، بے روزگاری اور مہنگائی اتنی نہیں تھی۔
