کشمیری رہنما زاہد اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم مودی کا بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر کشمیریوں کے متعلق یو ٹرن کسی صورت کامیاب نہیں ہو گا۔
جنگ کو خصوصی انٹر ویو میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کشمیر کی جد وجہد آزادی کی تحریک نوجوانوں کے ہاتھوں میں آچکی ہے جو نہ جھکنے والے ہیں نہ بکنے والے ہیں نہ ہی ایسی سازشوں سے رکیں گے۔
انہوں واضح کیا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کےلئے چلنے والی تحریکوں اور ان میں حصہ لینے والوں کو دہشت گرد قرار دینا نہ صرف خلاف قانون ہٹ دھرمی ہے بلکہ اقوام متحدہ کی توہین ، نافرمانی اور انتہائی خطرناک فعل ہے۔
کشمیریوں کو ان کا حق خوداردیت دیا جائے ورنہ ایسی تحریکوں سے دنیا کا امن تباہ و برباد ہو نے کا اندیشہ ہے۔
انہوں نےخبر دار کیا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی ہندوؤں کو کشمیر میں آباد کررہا ہے تاکہ وہاں بھارت نواز ہندوؤں کو اکثریت میں لایا جائے جو وادی کشمیر کے بنیادی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ماضی کے اپنے دور اقتدار میں کشمیر میں اراضی خرید کر گھر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا تو کشمیر کی حکومت نے انکار کردیا تھا کہ جب تک مسلۂ کشمیر حل نہیں ہو جاتا اس متنازعہ علاقے میں باہر سے کوئی اراضی یا گھر خرید نہیں کر سکتا لہذا اب بھارتی وزیر اعظم مودی نے بھارتی لوگوں کو اجازت دے دی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں اراضی خرید کر گھر بنائیں اور وہاں آباد ہو ں ہم اس پر بھر پور احتجاج کرتے ہی
