ایکسپورٹرز کیلئے پنجاب فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے اہم قدم

(میڈیا پاکستان ) پنجاب فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایکسپورٹرز کیلئے اہم قدم، یو ایس ایڈ کے تعاون سے ایکسپورٹ فسیلیٹیشن سینٹر کا قائم کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق لٹن روڈ پر واقع پنجاب فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایکسپورٹرز کیلئے یوایس ایڈ اور گین کے تعاون سے ایکسپورٹ ٹریڈ فسیلیٹیشن سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔سینٹر کی مدد سے ایکسپورٹرز کو گندم اور آٹا کی بر آمدات میں بہتر معاونت اور رہنمائی حاصل ہو گی۔ اس موقع پر پاکستان فلور مل ایسوسیئشن کے عہدیداران بھی موجود تھے۔سینٹر کا افتتاح سیکٹری فوڈ شوکت علی نے کیا۔
گین کی جانب سے کنٹری ڈائیریکٹر قیصع منیر پاشا، سینیئر پروگرام مینیجرفیض رسول ، ڈائیریکٹر فوڈ آصف اقبال، پی ایف ایم اے کے مرکزی چیئرمین بدرالدین کاکڑ اور عاصم رضا اور کورڈینیٹر آفیسر جویریہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …