شہبازشریف نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے 4نام پیش کردیئے


سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت ماڈل ٹائون لاہور میں پارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں شہبازشریف، مریم اورنگزیب، سعد رفیق، رانا ثنااللہ اور دیگر پارٹی رہنمائوں نے شرکت کی، اجلاس میں سیاسی صورتحال اور نگران وزیراعلیٰ سمیت آئندہ عام انتخابات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دوران اجلاس شہبازشریف نے نوازشریف سے مشاورت کے بعد نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے 4 نام پیش کردیئے ہیں جن میں پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل (ر) ذکاءاللہ، سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان، جسٹس (ر) سائر علی اور سابق آئی جی پنجاب طارق سلیم ڈوگر کا نام شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آشوبِ چشم کی وبا: پنجاب بھر کے اسکول کل سے پیر تک بند رکھنے کا اعلان

میڈیا 92 نیوزڈسک آشوب چشم کی وبا کی وجہ سے پنجاب کے اسکول کل سے …