لاہور(میڈیا92نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے عائشہ احد کیس کی سماعت کی، عائشہ احد نے بیان دیا کہ مجھے اور میری بیٹی کو حمزہ شہبازشریف سے جان کا خطرہ لاحق ہے۔ جس پر چیف جسٹس آف پاکستان نے خواجہ سلیمان رفیق سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ بتائیں حمزہ شہباز کدھرہیں، جس پر خواجہ سلمان رفیق نے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ میرے علم نہیں ہے کہ حمزہ شہبازشریف کدھر ہیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ سارا دن حمزہ شہبازشریف کے ساتھ گھومتے ہیں اورکہتے ہیں مجھے پتہ نہیں۔ چیف جسٹس نے آئی جی صاحب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ میرے احکامات سن کر گھبرا کیوں جاتے ہیں، میں کسی کی جان کو خطرہ میں نہیں دیکھ سکتا، چیف جسٹس نے احکامات صادر کیے کہ حمزہ شہباز شریف1بجے عدالت پیش ہوں۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہبازشریف کو فون کرکے حمزہ شہباز کی پیشی کو یقینی بنائیں۔ چیف جسٹس حمزہ شہبازشریف جہاں کہیں بھی ہیں عدالت میں پیش ہوں، چیف جسٹس