ندا فاطمہ نصرت کا ایم92نیوز کی ٹیم کو انٹرویو دیتے ہوئے کئی باتوں کا انکشاف راحت فتح علی خان میرے بھائی ہیں ان سے شادی نہیں کی.
وکی پیڈا پر یہ لکھا گیا کہ میری راحت فتح علی خان بھائی سے شادی ہوگئی ہے جوکہ بالکل غلط بات ہے میں نے وکی پیڈا کو درستگی کیلئے کئی بار Emailکی جس کا کوئی جواب نہیں آیا۔ میں وکی پیڈا کیخلاف قانونی چار اجوئی کروں گی۔ انہو ں نے مزید کہا کہ لوگوں نے میرے بابا نصرت فتح علی خان کے نام پر بہت سے جعلی اکاؤنٹس بنارکھے ہیں۔ میرے بابا کے بے شمار گانوں کے حقوق میرے پاس ہیں کیونکہ کے ان کی و راثت میں اکلوتی وار ث میں ہوں۔ میری اجازت کے بغیر لوگوں نے گانے گاکر مالی فوائد حاصل کیے ان سب کے خلاف میں قانونی کارروائی کروں گی۔ عنقریب میرے بابا نصرت فتح علی خان کے مداحوں کیلئے ایک خوشخبری ہے۔ میں اپنے بابا کے گائے ہوئے گانے ، قوالیاں اورغزلیں جو ابھی تک ریلیز نہیں ہوئی کو آفیشلی ریلیز کروں گی۔
