پریس کلب عہدیداران اور ایف بلاک ممبرز کی وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ملاقات

لاہور(میڈیا92نیوز) لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ایوان وزیراعلیٰ میں ملاقات کی، جس میں سینئر صحافیوں سمیت ایف بلاک کے الاٹیز نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ملاقات میں اعلان کیا کہ آج ہر صورت ایف بلاک کے پلاٹس کی قرعہ اندازی کی جائےگی مگر قرعہ اندازی ایک شخص کی جانب سے حکم امتناعی کے خارج ہونے سے مشروط رکھی گئی جس کے بعد گورننگ باڈی کی جانب سے حکم امتناعی خارج کرواکر لاہور پریس کلب ہاﺅسنگ سکیم(صحافی کالونی) کے ایف بلاک کے پلاٹس کی قرعہ اندازی پریس کلب کے نثار عثمانی آڈیٹوریم میں کی گئی جس میں پنجاب جرنلسٹس ہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن ایم پی اے مراد راس، ایم ڈی پی جے ایچ ایف راﺅ پرویز، صدر اعظم چوہدری، سینئر نائب صدر مجتبیٰ باجوہ، نائب صدر شکیل سعید، سیکرٹری عبدالمجید ساجد، جوائنٹ سیکرٹری سالک نواز،خزانچی احسان شوکت، سابق صدر معین اظہر، سینئر صحافی سلمان غنی سمیت ایف بلاک کے ممبرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے ایف بلاک کے معزز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پروگریسو نے اپنا ایک اوروعدہ پورا کردیا۔ ایف بلاک ممبرز11سال بعد اپنے پلاٹس کے مالک بن گئے ہیں اور آج ہم اپنے خواب پورا ہونے پر اللہ کا شکرادا کرتے ہیں کہ یہ مبارک مقصد اللہ نے ہمارے ہاتھوں پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ صدر اعظم چوہدری نے کہا کہ صحافی کالونی کے ایف اور بی بلاک کو مشن سمجھ کر مکمل کیا ہے یہی پروگریسو کا مشن ہے اور خدمت کا یہ سلسلہ جاری وساری رہے گا۔ اس مشن میں مختلف حائل رکاوٹوں کے باوجود ہم نے ہمت نہیں ہاری اور صدق دل سے مسلسل کوششیں جاری رکھیں۔ انہوںنے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف، ترجمان حکومت پنجاب ملک احمد خان، سیکرٹری انفارمیشن عبداللہ سنبل، مرادراس، بشری انجم، سابق سیکرٹری انفارمیشن راجہ جہانگیر، ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن شاہد اقبال، ایم ڈی پی جے ایچ ایف راﺅ پرویز، ایڈمنسٹریٹر پی جے ایچ ایف کرنل(ر) اطہر ناصر، سینئر صحافی سلمان غنی، ڈی جی پی آر نبیلہ غضنفر اور دیگر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ: اے این ایف کی بڑی کارروائی، سوا 2 ٹن منشیات پکڑ لی، 4 اسمگلرز گرفتار

میڈیا 92 نیوزڈسک اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) انٹیلی جنس نے کوئٹہ میں …