تازہ ترینلاھور نامہ

نادرا نے پنجاب کے12شہروں میں میگا سنٹرز بنانے کےلئے سوا ارب روپے سے زائد مالیت کی اراضی خرید لی


لاہور(میڈیا92نیوز رپورٹ) نادرا نے محکمہ بورڈ آف ریونیو سے لاہور سمیت پنجاب کے 12بڑے اضلاع میں میگاسنٹرز بنانے کے لئے سوا ارب کی اراضی خرید لی۔ نادرا کو اراضی کے پیسوں کی ادائیگی کے لئے محکمہ بورڈ آف ریونیو کی کالونیز برانچ نے تین ماہ کا وقت دے دیا۔ لاہور میں ہربنس پورہ ،شاہدرہ، لاہور سٹی اورکاہنہ میں میگا سنٹرز کےلئے اراضی مختص کردی گئی۔ پنجاب کے دوسرے اضلاع میں ساہیوال، ملتان، بہاولپور، لودھراں، گوجرانوالہ، گجرات، میانوالی، ٹک، راجن پور، رحیم یارخان اور وہاڑی میں نادرا میگا سنٹر کے لئے بورڈ آف ریونیو نے جگہ مختص کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نادرا نے لاہور سمیت پنجاب کے12بڑے اضلاع میں ٹوٹل 80کنال10مرلہ اراضی میگا سنٹرز کےلئے ایک ارب15کروڑ36لاکھ98ہزار920روپے میں خریدلی گئی۔جس میں ٹوٹل رقم پر11 کروڑ 53لاکھ 69ہزار892 روپے دس فیصد سرچارج ادا کرنے ہونگے۔ اس طرح نادرا کو لاہور سمیت پنجاب کے12بڑے اضلاع میں میگا سنٹرز بنانے کے لئے محکمہ بورڈ آف ریونیو کو ایک ارب26کروڑ 90لاکھ 68ہزار892 روپے ادا کرنے ہونگے۔ لاہور میں تحصیل شالیمار کے علاقے ہربنس پورہ میں4کنال رقبہ خسرہ نمبر2233,223,2237پانچ کروڑ روپے میں، تحصیل ماڈل ٹاﺅن کے علاقے کاہنہ نو میں3کنال 13مرلہ رقبہ خسرہ نمبر4043/52اسی لاکھ روپے میں میگا سنٹرز کےلئے مختص کردی گئی۔ ضلع ساہیوال کے تحصیل ساہیوال میں4کنال رقبہ خسرہ نمبر24minایک کروڑ 60لاکھ میں، ضلع ملتان کے تحصیل ملتان کے موضع دورانہ لگانہ میں20کنال رقبہ خسرہ نمبر157/13,157/14,153-min&18-minچھپن لاکھ روپے میں، ضلع بہاولپور کے تحصیل بہاولپور کے موضع ذخیرہ سماستہ میں4کنال15مرلہ رقبہ خسرہ نمبر84/12,24-min,&85/9-min تریسٹھ لاکھ روپے میں، ضلع لودھراں کے تحصیل لودھرں کے چک نمبر99/Mمیں4کنال رقبہ خسرہ نمبر38/8-minبیس لاکھ میں، ضلع گوجرانوالہ کے تحصیل گوجرانوالہ کے موضع لوہیاں والا میں4کنال6مرلہ رقبہ خسرہ نمبر585چار کروڑ90لاکھ روپے میں، ضلع گجرات کے تحصیل گجرات کے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں3کنال 16مرلہ خسرہ نمبر140تین کروڑ45لاکھ98ہزار400روپے میں، ضلع میانوالی کے تحصیل میانوالی کے موضع میانوالی میں2کنال رقبہ خسرہ نمبر734&735 چالیس لاکھ روپے میں ، ضلع اٹک کے تحصیل اٹک کے موضع شکردارا میں4کنال رقبہ خسرہ نمبر12،9ایک کروڑ بیس لاکھ روپے میں ضلع راجن پور کے تحصیل راجن پور میں5کنال5مرلہ خسرہ نمبر180minایک کروڑ76لاکھ روپے میں میگاسٹرز کے لئے اراضی مختص کردی گئی۔ نادرا حکام کے مطابق اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں میگاسنٹرز کو پذیرائی ملنے کے بعد اب پنجاب کے بڑے اضلاع میں میگا سنٹرز بنائے جارہے ہیں جن پر جلد ازجلد کام شروع کردیا جائے گا۔ اسی حوالے سے نادرا حکم نے میڈیا92نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اراضی کی خرید کرنادرا سنٹرز بنانے کا منصوبہ چوہدری نثار احمد کے دور میں منظورکروایا گیا تھا جس پر عملدرآمد اب کروایا جارہاہے۔اسی حوالے سے احکام نے مزید بتایا کہ جو ریونیو کرائے کی مد میںجاتا ہے اس کو بچایا جائےگا۔ اس سے قومی خزانے کو بھی فائدہ ہوگا اور عوام کو بھی سہولیات ملیں گی۔

Back to top button