پاکستانتازہ ترین

قومی اسمبلی اپنی 5 سالہ مدت آج پوری کرے گی..!

قومی ڈیسک (میڈیا 92 نیوز) قومی اسمبلی آج اپنی 5 سالہ آئینی مدت پوری کرے گی ،اسپیکرایازصادق کی زیرصدارت ایوان میں الوداعی اجلاس جاری ہے۔

قومی ا سمبلی کے الوداعی اجلاس میں اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سےارکان میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔ اسپیکر نے ایوان کے الوداعی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کایوان آج رات 12بجےتحلیل ہوجائےگی،اللہ کاشکراداکرتاہوں کے5سال خوش اسلوبی سےگزرے۔

اسپیکر ایاز صادق نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ مجھےان 5 سالوں میں ارکان اسمبلی کی جانب سےہرطرح کاتعاون حاصل رہا
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نےجمہوریت کےلیےہاؤس کوبہتراندازمیں چلانےکی کوشش کی،حکومت کےبغیراپوزیشن چل سکتی ہےنہ ہی اپوزیشن کےبغیر حکومت، قائدحزب اختلاف خورشید شاہ نےاپوزیشن کی بہت اچھی نمائندگی کی، ان کی جمہوریت کےلیےخدمات قابل قدرہیں۔
اسپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اسمبلی کے تمام ارکان نےاس ہاؤس کوچلانےمیں بہت مددکی،پارلیمنٹ نےآج تک187قانون پاس کیے، شاہ محمود،میرےسابق دوست عمران خان کابھی شکریہ اداکرتاہوں۔
ایوان کے ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسپیکر ایازصادق کاکہناتھا کہ شاہ محمودقریشی نےہاؤس کوچلانےمیں بہت رہنمائی کی،محموداچکزئی نےجمہوریت مستحکم کرنےمیں کوئی کسرنہیں چھوڑی، شیخ رشیداورجمشیددستی کابھی شکرگزارہوں،غلام احمدبلورسےمجھےرہنمائی ملی، چوہدری پرویزالہیٰ نےبہت مثبت کرداراداکیاا ور مولانافضل الرحمان نےبہت سےمسائل پرتوجہ دلائی۔
انہوں نے کہا کہ تمام ارکان کاشکرگزارہوں کہ آپ نےمجھےبرداشت کیا،سیٹ اَپ میں کوئی کوتاہی ہوئی ہوتوتہہ دل سے معذرت چاہتاہوں۔قومی اسمبلی کے الوداعی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ریاض پیرزادہ نے کہا کہ ایوان میں خورشیدشاہ ہمارےاستادرہےان سےبہت کچھ سیکھا، گزارش کرتاہوں آپ میرےحلقےسےالیکشن لڑیں۔
انہوں نے کہا کہ اچھےپارلیمنٹ ارکان کی عوام عزت کرتی ہے، پاکستان میں انصاف کابول بالاہونا چاہیے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیریں مزاری نے کہا کہ کورم کی نشاندہی کرناجمہوریت کاحصہ ہے،ہم نےاپوزیشن کاکرداربہت مثبت اندازمیں اداکیا۔
انہوں نے کہا کہ شیخ آفتاب نےبہت صبرکامظاہرہ کیا،شیخ آفتاب نےپوری اپوزیشن کوبرداشت کیا،خورشیدشاہ نےبطوراپوزیشن لیڈرہماری رائےپہنچائی۔
شیریں مزاری نے کہا کہ میرےلیےحکومتی ارکان کی طرف سےنازیبازبان استعمال ہوئی،میں نے معاملہ اللہ پرچھوڑدیاہے،اللہ اس کاحساب لےگا۔
انہوں نے کہا کہ میں نےبھرپورکوشش کی ہےرکن ہونےکاکرداراداکروں،امریکاسےمتعلق کئی قراردادیں منظورکی گئیں،قرادادوں میں سےکسی ایک نقطےپرعملدرآمدنہیں ہوا۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت آج جمعرات کے روز اپنی پانچ سالہ مدت مکمل کررہی ہے۔قومی اسمبلی سمییت صوبائیاں اسمبلیاں آج شب 12 بجے تحلیل ہوجائیں گی۔ جس سے نگران حکومت کے قیام اور اس سال 25جولائی کوملک میں عام انتخابات کی راہ ہموار ہوگی۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نگراں وزیراعظم کے عہدےکیلئے سابق چیف جسٹس ناصرالملک کو پہلے ہی نامزد کرچکے ہیں۔جسٹس (ر) ناصر الملک کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ بھی الوداعی خطاب کریں گے، وزیراعظم کی ہدایت پرحکومت کی کارکردگی رپورٹ تیارکرلی گئی، اپوزیشن لیڈربھی اپوزیشن کےکردارسےمتعلق ایوان کوبریفنگ دیں گے۔

Back to top button