پاناما ریفرسن ، نیب کو سعودی عرب سے بھی جلد ریکارڈ ملنے کا امکان

جدہ(میڈیا پاکستان)شریف خاندان کیخلاف پاناما ریفرنس(panama reference) دائر کرنے کے معاملے پر سعودی عرب سے بھی نیب کو ریکارڈ ملنے کا امکان ، اسلامی ملک نے جلد ریکارڈ فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرا دی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے عزیزیہ سٹیل اور ہل میٹل سے متعلق جلد جواب دینے کی یقین دہانی کرا دی ، سعودی عرب نے ریکارڈ دستاویزات اور معلومات تک جلد رسائی کا بھی عندیہ دیا ہے۔
جے آئی ٹی نے ہل میٹل اور عزیزیہ سٹیل ملز سے متعلق ریکارڈ کے لیے سعودی عرب کو خط لکھے تھے ، جے آئی ٹی کے لکھے گئے خطوط کی روشنی میں سعودی عرب نے نیب کو شریف خاندان کے اثاثوں سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
نیب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے والیم 10 میں شریف خاندان کے اثاثوں کی تفصیلات کے لیے مختلف ممالک کو لکھے گئے خطوط کی تفصیل شامل ہے ۔
نیب نے براہ راست کسی ملک کو خط نہیں لکھا ، والیم 10 کی روشنی میں تحقیقات کا عمل آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …