اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نا اہلی کی درخواست خارج کردی ۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی نا اہلی کیلئے درخواست ہاشم بھٹہ کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ درخواست میں ممنوعہ ذرائع سے فنڈز لینے کا الزام عائد کیا گیا ۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں آج (پیر کو) الیکشن کمیشن کے پانچ رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار ہاشم بھٹہ الیکشن کمیشن کے روبرو پیش نہ ہوئے ۔ الیکشن کمیشن نے عدم پیروی پر عمران خان نا اہلی کی درخواست خارج کردی۔
