فیروز والا (میڈیا92نیوز) لاہور روڈ کی آبادی کوٹ عبدالمالک چوک کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار دو دوستوں کو روند ڈالا۔ ایک چودہ سالہ لڑکا منیر ہلاک ہو گیا اس کا ساتھی زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ متوفی رضا آباد کا رہنے والا تھا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی۔ لاہور روڈ ہاوسنگ کالونی کے قریب کیری ڈبہ اور رکشہ کے درمیان تصادم میں رکشہ الٹنے سے پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ جن میں سید رضا‘ نصرت بی بی‘ زبیدہ‘ مائرہ اور صبا بی بی شامل ہیں جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔
