جوہر ٹاﺅن میں واقع وفاقی حکومت کی 124 کنال سرکاری اراضی پر قبضے کا انکشاف، ڈپٹی کمشنر ریونیو نے رپورٹ طلب کرلی

لاہور(میڈیا92نیوز)جوہر ٹائون میں واقع پٹوار سرکل اجودھیا پور کی حدود وفاقی حکومت کی 124کنال سے زائد سرکاری اراضی پر قبضہ کئے جانے کا انکشاف، جبکہ اینٹی کرپشن نے سرکاری زمین پر قبضے کی بابت تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے میڈیا92 نیوزکو ملنے والی معلومات کے مطابق جوہر ٹائون میں واقع وفاقی حکومت کی 124کنال سے زائد سرکاری اراضی پر نجی یونیورسٹی کی جانب سے قبضہ کئے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں موضع اجودھیا پور میں واقع خسرہ نمبران426,428 میں آینوالی سرکاری اراضی کی جعلی الاٹمنٹ کینسل کئے جانے پر سابق چیف سٹبلشمنٹ کمشنر پنجاب ڈاکٹر نذیر سعید نے رقبہ بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کئے تھے تاہم حکم ریونیو کے فیلڈ سٹاف کی باہمی ملی بھگت اور ساز باز کے نتیجے میں یونیورسٹی انتظامیہ نے آہستہ آہستہ سرکاری زمین پر قبضے کرتے ہوئے پختہ تعمیرات کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے عدنان نام کے شہری کی درخواست پر اینٹی کرپشن نے بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور اس ضمن میں باقاعدہ یونیورسٹی انتظامیہ کو ریکارڈ سمیت طلب بھی کر لیا ہے اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طاہر فاروق کا کہنا ہے کہ سرکاری قبضے کی بابت ریونیو سٹاف سے رپورٹ طلب کر لی ہے رپورٹ کی روشنی میں جو قانونی کارروائی ہے وہ عمل میں لائی جائے گی جبکہ ترجمان یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ الزامات میں کوئی صداقت نہ ہے درخواست کا جواب حکم اینٹی کرپشن میں جمع کروا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں گاڑیوں کے ڈیلر کے گھر چھاپے میں تکیوں سے کتنی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی؟

میڈیا 92 نیوزڈسک کراچی: حساس اداروں نے پی ای سی ایچ سوسائٹی میں مشترکہ آپریشن …