سکھر+ہالا+شہداد پور(میڈیا92نیوز) سندھ کے مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ برقرار ہے جبکہ لو لگنے کے باعث متعدد افراد بے ہوش ہو گئے ۔ماہ صیام میں بجلی کی طویل بندش سے روزہ دارپریشان ہیں اور معمولات زندگی متاثر ہونے کے ساتھ کارو بار بھی ٹھپ ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سکھر سیپکو انتظامیہ کی جانب سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ وفاقی حکومت کے واضح احکامات بھی سیپکو افسران نے یکسر نظر انداز کردیئے، سحر و افطار اور تراویح کے اوقات میں بجلی لوڈشیڈنگ سے شہریوں بالخصوص روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔مختلف علاقوں میں 12سے 14گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کررکھا ہے، سیپکو انتظامیہ کی جانب سے ماہ رمضان المبارک سے قبل واضح طور پر یہ اعلان کیا گیا تھا کہ سحری، افطاری اور تراویح کے اوقات میں گھریلو صارفین کو ہر صورت میں بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی اور ضرورت پڑنے پر انڈسٹریل فیڈرز کو بند بھی کرسکتے ہیں مگر سیپکو کے اس
اعلان کے باوجود بھی سحری، افطاری اور تراویح کے اوقات میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ بدستور جاری ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم، وفاقی وزیر پانی و بجلی و دیگر بالا حکام سے اپیل کی کہ بجلی کی طویل غیر اعلانیہ بندش کا نوٹس لیکر سیپکو کے کرپٹ افسران و اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ہالا سمیت ضلع مٹیاری میں ماہ صیام میں بجلی کی طویل بندش کےنہ ختم ہونےوالےسلسلےنےروزہ داروں کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے اور معمولات زندگی متاثرہونےکے ساتھکاروبارٹھپ اور عیدکی تیاریاں بھی کھٹائی میں پڑ گئی ہیں۔ دن رات بجلی کے طویل بریک ڈاؤن سےہالابھٹ شاہ نیوسعیدآبادہالااولڈمٹیاری اڈیرولعٰل خیبرسمیت دیہی علاقوں میں قیامت خیزگرمی نے روزہ داروں کیلئےمشکلات پیداکردی ہیں۔ آئس فیکٹریوں کےعلاوہ بجلی سےچلنےوالیچھوٹی صنعتیں بری طرح متاثرہونےلگیں۔ عیدالفطرکیلئےملبوسات کی سلائی بھی مہنگی کردی گئی۔ شہری وسماجی تنظیموں نےحیسکو چیف سےبجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کےساتھ خودساختہ فنی خرابیوں کےنامپربجلی بندش فوری ختم کرنےکامطالبہ کرتےہوئےکہاہےکہ ماہ صیام میں بجلی کی اضافی بندش فوری ختم کی جائے۔ شہدادپور اور گردونواح میں شدید گرمی کے باعث روزہ داروں کو تکلیف کا سامنا ہے حیسکو ون کے اہلکاروں نے روزہ داروں کو امتحان میں ڈال دیا۔ گرمی کے ساتھ بجلی کی 6گھنٹے لوڈشیڈنگ نے عوام کو سخت اذیت میں ڈال دیا ہے۔لوڈشیڈنگ کے باعث تراویح اور سحری میں عوام شدید پریشان ہیں۔ سول سوسائٹی کے ارشاد بخاری، ایڈووکیٹ حبیب الرحمان رند، غلام مصطفی قریشی ودیگر نے شہر میں شدید گرمی کے ساتھ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافے پر سخت مذمت کرتے ہوئے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔ ڈگریمیں درجہ حرارت 47 ڈگری تک جا پہنچا۔ ایک کمسن بچی سمیت 5 افراد بے ہوش ہوگئے۔ لو لگنے اور گرمی کی شدت کے باعث درجنوں افراد ڈائریا اور ہیٹ اسٹروک میں مبتلا ہیں ۔سرکاری اور نجی اسپتالوں میں متاثرین کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ ڈگری جیلانی محلہ کا رہائشی مکیش ولد ویرم ،5 سالہ بچی کویتا،55 سالہ امرشی ولد رامسنگھ، 12 سالہ راجو ،گاؤں بودے وال کا رہائشی کرمن ولد جیتو اور 25 سالہ نسیم راہ چلتے گرمی کی شدت برداشت نہ کرتے ہوے بیہوش ہو گئے۔
