پشاور(میڈیا92 نیوز)خیبرپختونخواہ کے نگران وزیراعلیٰ کے لیے نام پر اتفاق ہوگیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخواہ کے نگران وزیراعلیٰ کے لیے منظور آفریدی کے نام پر اتفاق ہوا ہے ۔اتفاق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک اور اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان کے مابین ہوا ۔منظور آفریدی پی ٹی آئی کے سینیٹر ایوب آفریدی کے بھائی اور جاوید آفریدی کے چچا ہیں ۔وزیراعلیٰ پر ویز خٹک اور اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخواہ اسمبلی مولانا لطف الرحمان کے مابین منظور آفریدی کے نام پر اتفاق ہونے کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے نگران وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے منظور آفریدی کے نام کی منظوری دے دی ۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے بھی نگران وزیراعلیٰ کے لیے منظور آفریدی کے نام کی منظوری دے دی ۔ذرائع نے بتایا کہ منظور آفریدی کی نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے لیے نامزدگی کا باقاعدہ اعلان جلد کر دیا جائے گا ۔
