لندن (میڈیا92 نیوز) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ اور فیشن ماڈل فریال مخدوم کو رمضان المبارک کے دوران سوشل میڈیا پر ایک سیلفی پوسٹ کرنے پر سخت تنقید کا سامنا پڑگیا ۔میڈیا 92 نیوز کے مطابق حال ہی میں فریال نے شیشے کے سامنے کھڑے ہو کر لی گئی ایک سیلفی انسٹاگرام پر شیئر کی اور ساتھ میں لکھا کہ مجھے اسپین لے چلو۔اس سیلفی میں فریال تھوڑے بولڈ اسٹائل کی پر نٹڈ شرٹ میں نظر آئیں ۔تاہم یہ سیلفی پوسٹ کرتے ہی26 سالہ فریال مخدوم پر تنقید شروع ہوگئی کہ انہوں نے رمضان المبارک کے دوران یہ سیلفی کیوں پوسٹ کی ۔جس پر انہیں شائقین کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا ۔
