لاہور(میڈیا پاکستان)18سال سے شعبہ صحافت سے منسلک سینئر صحافی اور الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے دوسری مرتبہ بھاری اکثریت سے منتخب ہونے والے جنرل سیکریٹری (ایمرا) آصف بٹ کی صحافتی خدمات کو ناصرف سرکاری سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے بلکہ صحافیوں کی کثیر تعداد بھی ان کی جانب سے صحافیوں اور ان کی فیملیز کے حوالے سے منعقد کروائے جانے والے اقدامات، انتظامات اور تقریبات کی تعریف کرتے ہوئے ان پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں،سینئر صحافی آصف بٹ کی رپورٹنگ اور بیٹوں پر نظر دوڑائی جائے تو ضلع انتظامیہ ،ایل ڈی اے ،ریونیو ،پی ایچ اے ،فوڈ اتھارٹی ،ماحولیات اور وائلڈ لائف کی ہزاروں بریکنگ سٹوری نے اپنی بیٹ میں تہلکہ مچارکھا ہے ،الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے تحت کروائے جانیوا لے الیکشن اور سیاسی کیئریر پر نظر دوڑائی جائے تو دو سالوں کے دوران مینگو پارٹی ،فری ڈبل ڈیکر بس پر تفریح،کرکٹ ٹورنامنٹ ،محفل میلاد،صحافیوں کی فٹنس اور صحت کی بہتری کے جم کلب ،سوئمنگ جیسی سہولیات کا انعقاد کرتے ہوئے صحافیوں کے دل جیت جیتنے میں بھی کامیاب ہو چکے ہیں ،سینئر صحافی کی خدمات اور بے باک رپورٹنگ کو مد نظر رکھتے ہوئے M92میڈیا پاکستان پر ان کی بریکنگ نیوز نشر کرنے کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے۔
