اسلام آباد(میڈیا92نیوز/مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف نے چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال کو دوسری مرتبہ قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔ نواز شریف نے یہ نوٹس نیب کی جانب سے 4.9ارب ڈالر کی رقم بھارت منتقل کرنے کے الزام پر بھیجا ہے۔ سابق وزیراعظم کی جانب سے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ بیرسٹر منور دوگل نے چیئرمین نیب کو نوٹس بھجوایا، جس میں سابق وزیر اعظم نے چیئرمین نیب کی جانب سے لگائے الزامات کو قبل از وقت دھاندلی قرار دیتے ہوئے کہا جسٹس (ر) جاوید اقبال 14روز میں معافی مانگیں۔ نواز شریف کے بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا چیئرمین نیب 14روز میں ایک ارب روپے کا ہرجانہ ادا کریں اور انگریزی اور اردو کے اخبارات میں باقاعدہ معافی شائع کریں۔ قانونی نوٹس کے مطابق 14روز میں معافی نہ مانگنے اور ہرجانہ ادا نہ کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ نواز شریف کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا کہ 8مئی کو نیب نے جھوٹی اور توہین آمیز پریس ریلیز جاری کی اور اس میں سابق وزیراعظم پر بھارت میں منی لانڈرنگ کے ذریعے 4.9ارب منتقل کرنے کا الزام لگایا۔ قانونی نوٹس کے مطابق جن میڈیا رپورٹس پر نیب نے نوٹس لیا، 8مئی کی پریس ریلیز میں ان کا حوالہ بھی نہیں دیا گیا جبکہ ورلڈ بینک اور سٹیٹ بینک کی وضاحت کے باوجود ایک اور پریس ریلیز 9مئی کو جاری کی گئی۔ نوٹس میں کہا گیا ورلڈ بینک نے 8مئی کو وضاحت دیتے ہوئے نواز شریف پر لگائے الزامات کی نفی کر دی تھی اور یہ واضح کیا تھا رپورٹ میں کسی شخص کا نام دیا گیا نہ ہی منی لانڈرنگ کا کہا گیا۔ چیئرمین نیب کو بھیجے قانونی نوٹس میں کہا گیا 9مئی کو دوسری پریس ریلیز میں ورلڈ بینک کی وضاحت کا ذکر تک نہیں کیا گیا۔ قانونی نوٹس کے مطابق اس سے پہلے نیب کو محض شکایت موصول ہونے پر اعلامیہ جاری کرنے کی کوئی نظیر نہیں ملتی، نواز شریف ایک تجربہ کار سیاستدان ہیں جو 3مرتبہ ملک کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔ نوٹس میں کہا گیا باوثوق ذرائع سے تصدیق کے بغیر اعلامیہ جاری کر دینا بدنیتی پر مبنی ہے۔ خیال رہے اس سے قبل ایک قانونی نوٹس سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اے کے ڈوگر کی جانب سے 17مئی کو بھجوایا گیا تھا۔ اس قانونی نوٹس میں چیئرمین نیب کے مستعفی ہونے کا کہا گیا تھا جبکہ بے بنیاد الزامات پر نواز شریف سے معافی مانگنے کا بھی کہا گیا تھا۔
Read Next
1 دن ago
شرح سود میں ایک سے 1.5 فیصد تک کمی کا امکان
1 دن ago
بوئینگ اسٹار لائنر زمین پر واپس پہنچ گیا
1 دن ago
متعدد بین الممالک سفروں کی وجہ سے جاسوس سمجھا جانے والا شہری
1 دن ago
آج کا جلسہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کروایا جارہا ہے، عظمیٰ بخاری
1 دن ago
پی ٹی آئی جلسہ؛ راولپنڈی اور اسلام آباد میں کنٹینرز لگا کر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں
Related Articles
پنجاب اربن لینڈ سینٹر انہانسمنٹ پراجیکٹ کی جانب سے خواتین کے حقوق کے تحفظ کی جانب ایک نمایاں قدم
31 جولائی, 2024
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ایونیو ون دفتر کا اچانک دورہ،دفتر میں آئے سائلین سے ان کے مسائل بارے دریافت کیا۔
22 مئی, 2024
غیرقانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن ، ایل ڈی اے ایونیو ون کا دورہ ، ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹ بورڈ کے شرکا کو بریفنگ!
8 مئی, 2024