حمزہ علی عباسی کی فلم کو کسی کی نظر لگ گئی ، ریلیز پھر روک دی

(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز)
حمزہ علی عباسی کی فلم ’پرواز ہے جنون‘ کی عید الفطر پر ریلیز روک دی گئی جس کی نئی تاریخ کا اعلان عیدالفطر کے بعد کیا جائے گا۔
فلم ائیر فورس کے پائلٹ کی کہانی پر مبنی ہے جس میں پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے جب کہ فلم میں حمزہ علی عباسی، ہانیہ عامر، کبریٰ خان اور احد رضا میر مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے۔

اس سے قبل فلم کو عید پر ریلیزکرنے کا اعلان کیا گیا تھا جو اب واپس لے لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فلم کی تاریخ میں تبدیلی کا فیصلہ فلم کے بزنس کو مدنظر رکھ کر کیا گیا چونکہ عیدالفطر کے موقع پر پہلے ہی 3 سے 4 فلمیں ریلیز ہورہی ہیں ایسے میں فلم کا بزنس متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …