پاکستانی بالرز نے انگش بیٹسمینوں کے ہوش اڑا دیے


لارڈز،لندن (میڈیا92نیوز) اس بات کا غالباً کسی کو گمان بھی نہ تھا کہ پاکستان کی ینگ آرمی اور نوجوان پیس اٹیک انگلش ٹیم کو اپنے ہی گرائونڈ میں ناکوں چنے چبو ا دے گا۔ ہائوس آف کرکٹ لارڈز میں محمد عباس، حسن علی ، محمد عامر اور فہیم اشرف نے انگلینڈ کی مضبوط بیٹنگ لائن کو پہلے دن چائے کے وقفے کے بعد پہلی اننگز میں184رنز پر آئوٹ کرکے سنسنی پھیلا دی۔ بولروں کی غیر معمولی کارکردگی کی وجہ سے پاکستانی ٹیم ڈرائیونگ سیٹ پر آگئی ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہوم گرائونڈ پر آٹھ سال میں اپنے سب سے کم اسکور پر آئوٹ ہوئی۔ یہ لارڈز میں انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں سب سے کم اسکور ہے ۔ جبکہ انگلش ٹیم کا پاکستان کے خلاف ہوم گرائونڈ پر پہلی اننگز میں یہ تیسرا سب سے کم اسکور ہے۔ سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستانی بولروں نے سب کو حیران کردیا۔ فیلڈروں نے بھی غیر معمولی کیچ لے کر پاکستانی بولروں کو بھرپور مدد فراہم کی۔ جواب میں پہلے دن کھیل ختم ہونے پر پاکستان نے پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر

پچاس رنز بنائے تھے۔ اظہر علی 72 گیندوں پر18اور حارث سہیل 21رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔ انگلینڈ کے اسکور کو برابر کرنے کیلئے پاکستان کو مزید 134رنز کی ضرورت ہے۔ اوپنرامام الحق چار رنز بناکر اسٹیورٹ براڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ جمعرات کو لارڈز میں فل ہائوس کے سامنے پاکستانی پیس اٹیک نے تمام دس وکٹ لئے۔ اس دورے سے قبل 2006میں سری لنکا کے خلاف کینڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے چاروں فاسٹ بولروں کے ساتھ میچ کھیلا تھا۔ چائے کے وقفے انگلینڈ کا اسکور 165رنز پانچ وکٹ کے نقصان پر تھا۔ وقفے کے بعد آخری پانچ وکٹ صرف19رنز پر گر گئے۔ آئر لینڈ کے خلاف ڈبلن ٹیسٹ میں9وکٹ لینے والے محمد عباس نےایک بار پھر شاندار کارکردگی دکھائی اور 14 اوورز میں23رنز دے کر چار وکٹ حاصل کئے۔ راحت علی کی جگہ پاکستانی ٹیم میں آنے والے حسن علی نے اپنے انتخاب کو درست ثابت کردکھایا۔ حسن علی نےکیریئر بیسٹ بولنگ کرتے ہوئے51رنز کے عوض چار شکار کیے ۔ محمد عامر اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ انگلینڈ کے سب سے تجربہ کار بیٹسمین ایلسٹر کک نے پاکستانی بولروں کے خلاف اننگز کا آغاز محتاط انداز میں کیا لیکن جم کر انہوں نے کھل کر بیٹنگ کی۔ کک نے نصف سنچری 96 گیندوں پر دس چوکوں کی مدد سے بنائی۔ کک نے جانی بیئرسٹو کے ساتھ مل کر 57رنز کی شراکت قائم کی۔ بین اسٹوکس مشہور تنازع کے بعد انگلینڈ کے لئے پہلا ٹیسٹ کھیل رہے تھے۔ انہوں نے38رنز کی اننگز کھیلی۔ بین اسٹوکس نے 64 گیندوں کا سامنا ایلسٹر کک کو محمد عامر نے چائے کے وقفے سے قبل اس وقت بولڈ کیا جب وہ لمبی اننگز کی جانب بڑھ رہے تھے اور خطرناک موڈ میں تھے۔ محمد عامر نے ٹیسٹ میچ میں ایلسٹر کک کو چھٹی بار آوٹ کیا۔ کک نے70رنز کی پر اعتماد اننگز کھیلی۔ انہوں نے 148گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 14چوکے مارے۔ بارش کے بعد آبر آلود موسم میں انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا۔ ایلسٹر کک اور مارک ا سٹون مین نے اننگز کا آغاز کیا۔ محمد عباس نے مارک اسٹون مین کو 12 کے مجموعی اسکور پر بولڈ کرکے پاکستان کو جلدی کامیابی دلائی۔ وہ صرف چار رنز بنا سکے۔33کے مجموعی اسکور پر پاکستان کو دوسری کامیابی اس وقت ملی جب حسن علی کی گیند پر جو روٹ چار رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے سرفراز احمد کو کیچ دے بیٹھے۔43رنز پر حسن علی نے ڈیوڈ ملان چھ رنز کی انفرادی اسکور پر آئوٹ کردیا۔ لنچ پر اسکور تین وکٹ پر72رنز تھا۔ کھانے کے وقفے کے بعد 100کے مجموعی سکور پر فہیم اشرف نے جونی بیئرسٹو کو بولڈ کر دیا، انھوں نے 27 رنز بنائے۔ چھ بیٹسمین ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں گاڑیوں کے ڈیلر کے گھر چھاپے میں تکیوں سے کتنی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی؟

میڈیا 92 نیوزڈسک کراچی: حساس اداروں نے پی ای سی ایچ سوسائٹی میں مشترکہ آپریشن …