اختر آباد (میڈیا92 نیوز)اختر آباد کے علاقے کی رہائشی مسماتہ ارشاد بی بی اپنی بیٹی کو سکول میں داخل کروانے کیلئے شیر گڑھ جارہی تھی کہ پلی25 /Dپر ملزمان علی اقبال ،صغیر اقبال ،الطاف ،شہادت وغیرہ نے لڑکی کو اغواءکر نیکی کوشش کی جس پر والدہ ارشاد بی بی نے مزاحمت کی توصغیر اور علی نے ارشادبی بی کوموٹر سائیکل کی زور سے ٹکر ماری ،شور کرنے پر حق نواز مسیحییٰ وغیرہ بھی آگئے جھنوں نے ملزمان کی منت کی اور لڑکی کو اغواءنہ ہونے دیا ،شدید مضروبی حالت میں ارشاد بی بی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ لیجا یا گیا جہاں سے جناح ہسپتال لاہور لیجاتے خاتون دم توڑ گئی ،مدعی مقدمہ اکرم نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ملزم شہادت کی منگیتر سے میرے سالے غلام مصطفی نے پسند کی شادی کر لی تھی جسکا بدلہ لینے کیلئے ملزمان میری بیٹے کو اغواءکرنا چاہتے تھے ،پولیس تھانہ شیر گڑھ اندراج مقدمہ کے بعد مصروف تفتیش ہے ۔
