لاہور (میڈیا92 نیوز) صوبائی دار لحکومت لاہور سمیت ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے اور اسکے ساتھ ہی کئی شہروں میں طویل لوڈشیڈنگ نے گرمی سے نڈھال روزہ داروں کا جینا دوبھر کر دیا ،سحر و افطار میں بھی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے حکومتی دعوے جھوٹ ثابت ہوئے ۔منڈی بہاﺅالدین میں لوڈشیڈنگ پر ماہ رمضان میں بھی قابو نہ کر سکی ۔مرمتی کاموں اور پرمٹ کے نام پر بجلی کی بندش نے شہریوں کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے ،شہریوں کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان میں حکومت کی جانب سے ریلیف کے دعوﺅں کے باوجود شدید گرمی کے عالم میں بجلی کی صورتحال کے باعث روزہ داروں کو پریشانی کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ،حکومت بجلی بحران پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی ہے ۔دوسری جانب گیپکو ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی بہتر اور اطمینان بخش ہے ۔پاکپتن اور گردونواح میں درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ رہا ،شہر کے بیشتر علاقوں اور ملحقہ دیہات میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا جس سے روزہ داروں کو سخت مشکلات کا سامن کرنا پڑا ۔ادھر محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بالائی خیبر پختو نخوا ، راو لپنڈی ڈویژن فاٹا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔گزشتہ روز کراچی میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چھور میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جاری ہیٹ ویو کی لہر جمعرات تک بر قرار رہ سکتی ہے اور جمعہ کو درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے ۔
